اسلام آباد(جیوڈیسک)قومی اسمبلی کی دو ،پنجاب اسمبلی کی چھ اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
NA 107 گجرات 4 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے 281 پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔سرائے عالمگیر میں سردی کی وجہ سے ابھی تک پولنگ اسٹیشن پر جہاں پولنگ کا عمل سست روی کا شکا ر ہے۔
سیالکوٹ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی 122اور حلقہ پی پی 129میں پولنگ صبح آتھ بجے شروع ہوگئی مگر 9بجنے کے باوجود کوئی ووٹرر پولنگ اسٹیشن پر نہیں پہنچ پایا اور انتخابی عملہ وور کی راہ تک رہا ہے الیکشن کیمشن کی جانب سے انتخابی عملہ صبح آٹھ بجے ہی اپنی ڈیوٹی پر پہنچ گیا مگر ووٹر ابھی تک غائب ہیں۔