لاہور: (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لئے گئے، قومی ٹیم کے آٹھارہ میں سے پندرہ کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پی سی بی کے سات رکنی ڈاکٹرز پینلز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹ مور نے لیئے۔
ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے خون کے نمونے اور ڈوب ٹیسٹ سمیت فیزیکل فٹنس ٹیسٹ لیئے گئے۔ ٹیسٹ کے لیے بلائے گئے کھلاڑیوں میں سے سعید اجمل، عمر اکمل اور محمد حفیظ شریک نہیں ہوئے۔ ٹیسٹ میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، عمران فرحت، شعیب ملک، عبدالرحمان، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ، توفیق عمر، یونس خان، ناصر جمشید، حماد اعظم، اظہرعلی، سرفراز احمد، عدنا ن اکمل اور اسد شفیق شامل ہیں۔