اسلام آباد(جیوڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول ختم ہو چکا ہے۔ پاکستانی ہاکی پلیئرز کو بھارتی حکومت نے واپس نہیں بھجوایا تھا۔
اسلام آباد میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں شرت سبھروال نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات نے پاک بھارت مذاکراتی عمل متاثر کیا ہے۔
دونوں ممالک کو مذاکرات میں احتیاط کے ساتھ پیش رفت کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحکم پاکستان خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ ایک سوال پر شرت سبھروال نے کہا کہ پاکستانی ہاکی پلیئرز کو بھارتی حکومت نے نہیں منتظمین نے کشیدہ ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے واپس بھجوا دیا تھا۔