لارڈزٹیسٹ : انگلینڈ نے دوسرے روز پانچ وکٹ پر 208 رنز بنالیے

Lords Test

Lords Test

لارڈزٹیسٹ (جیوڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر دو سو آٹھ رنز بنالیے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو نو رنز بناکر آٹ ہوگئی تھی۔ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز دو سو باسٹھ رنز سات کھلاڑی آٹ سے کیا اور پوری ٹیم تین سو نو رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کے ڈومینی اور فلینڈر اکسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹیون فن نے چار اور جیمز اینڈرسن نے تین وکٹیں لیں۔

جواب میں انگلینڈ کی چار وکٹیں چوون رنز پرگر نے کے بعد جانی بیئر اسٹو اور این بیل نے نصف سینچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔ کھیل کے اختتام پر بیئر اسٹو باہتر اور میٹ پرائیر بائیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور مورکل نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔