لاس اینجلس،تحقیقاتی ٹیم کی وٹنی کی دواوں سے ہلاکت کی تردید

Whitney

Whitney

امریکا کے تفتیشی اہلکاروں نے تردید کی ہے کہ معروف گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن کی ہلاکت دواوں کے استعمال سے ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق گلوکارہ کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ گلوکارہ کی لاش کو طیارے کے ذریعے لاس اینجلس سے نیوجرسی پہنچادیاگیا۔

لاس اینجلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحقیقی ٹیم کا کہنا تھا کہ گلوکارہ کی ہلاکت کے بارے میں کوئی بھی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ مختلف ویب سائٹس پر یہ خبر نشر کی گئی تھی کہ اداکارہ اور گلوکارہ تجویز کردہ دوائی کے ری ایکشن کے باعث ہلاک ہوئیں۔ تفتیشی ٹیم نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ کیمیکل رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ امریکی گلوکارہ دوروز قبل ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔