لاشوں پر محلات تعمیر کرنے والوں کا احتساب کریں گے ، پاکستان سولنگی اتحاد
Posted on February 5, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
خیرپور( پ ر ) عوام کو اپنا غلام اور اقتدار کو لونڈی سمجھنے والے سیاستدان ، وڈیرے اور جاگیردار سولنگی قوم کے اتحاد سے خوفزدہ و خائف ہوچکے ہیں اور وہ اس اتحاد کو توڑنے کیلئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں مگر سولنگی قوم اپنے حقیقی دشمن کو پہچان کر ان جاگیرداروں ، وڈیروں اور موروثی سیاستدانوں کے خلاف متحد ہو چکی اور اپنے اس شعور کو دیگر برادریوں اور عوام میں بھی منتقل کر رہی ہے تا کہ قیام پاکستان سے آج تک قوم کو لوٹ لوٹ کر جائیدادیں اور عوام کی لاشوں پر اپنے محلات بنانے والوں کو بے نقاب کرکے عوام کے اتحادو قوت سے ان کا احتساب کیا جا سکے۔
یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد مرکزی رہنماء سلیمان سولنگی راجپوت نے سولنگی قوم کے کارکنوں ، عہدیدااروں اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام برادریاں سولنگی برادری کی طرح استحصالیوں کیخلاف متحد و یکجا ہو جائیں تو استحصالیوں سے نجات بھی مل سکتی ہے اور ان کا احتساب بھی کیا جا سکتا ہے۔