لالہ موسیٰ اور گردونواح کے متعدد نوجوان تحریک انصاف میں شامل
Posted on July 1, 2012 By Adeel Webmaster گجرات
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)لالہ موسیٰ اور گردونواح کے متعدد نوجوان تحریک انصاف میں شامل۔عبداللہ احسان آف چک رجادی،حمزہ خالد ڈار آف جوگی محلہ ،نعمان نواز آف چک رجادی،عمیر امجد آف کوٹلہ قاسم خان،محمد احمد آف کوٹلہ قاسم خان،زین العابدین آف محلہ قصبہ،محمد عظیم لالہ موسیٰ اور دیگر نے تحریک انصاف کے دفترانصاف مرکز لالہ موسیٰ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لالہ موسیٰ کے صدر مہر جنید احمد،سینئر نائب صدر زیب علی،فرقان جاوید جنرل سیکرٹری تحصیل کھاریاں،خرم شہزاد سینئر نائب صدر تحصیل کھاریاں سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کے سٹوڈنٹس ونگ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی ۔
تمام سٹوڈنٹس نے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری ضلع گجرات پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا شمار تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کو ضلع گجرات میں بھرپور طریقے سے متعارف کروایا ہے ۔اس موقع پر مہر جنید احمد صدر ISFلالہ موسیٰ نے تمام نئے شامل ہونے والے سٹوڈنٹس کو اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایاانہوں نے کہا کہ دفتر انصاف مرکز سٹوڈنٹس کے مسائل حل کرنے کیلئے ہے اور تمام ISFکے ارکان غیر مشروط طور پر تحریک انصاف کیلئے کام کر رہے ہیں تا کہ عمران خان کی قیادت میں اس ملک میں تبدیلی کو ممکن بنایا جاسکے۔