لاہور : (جیو ڈیسک) لالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین میرا نے ایکٹنگ کے بعد فیشن ڈیزائنر بننے کا فیصلہ کرلیا۔ اداکارہ میرا کو بھی خبروں میں رہنے کا اس قدر شوق ہے کہ ہر بار کوئی نہ کوئی ایسا کام کر جاتی ہیں کہ خبروں کی زد میں رہتی ہیں۔
پہلے بھارت جاکر اداکاری کے چرچے، پھر بزنس مین عتیق سے شادی کے چکر اور پھر اچانک ہی امریکن پائلٹ سے منگنی کی باتیں اس پر بھی سکون نہ آیا تو گلوکاری کا شوشہ چھوڑدیا مگر جب دیکھا کہ گلوکاری بھی کرنہیں پائیں تو اب فیشن ڈیزائنر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔