لاہور (جیوڈیسک) لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت نے سر جوڑ لیے۔ کچھ رہنماء لانگ مارچ میں عمران خان کی شرکت اور کچھ ذمہ داران اور کارکنان کی سطح پر شرکت چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں جاوید ہاشمی ، شاہ محمود قریشی، خورشید قصوری ، محمود الرشید و دیگر رہنماء شریک ہیں۔
اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ طاہر القادری کے ایجنڈے کے حامی ہیں لیکن جمہوری سسٹم کو متاثر نہیں ہونا چائیے اجلاس میں شرکا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جمہوری عمل سے مارچ کو ٹارگٹ کرنے والے اپنے مارچ کو بھول گئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار حکومت کی موجودگی میں شفاف انتخابات ہی ملک کو بچا سکتے ہیں۔ اس پر فوری پیش رفت ہونی چائیے۔