بلوچستان : (جیو ڈیسک) بدامنی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں جاری ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے طلب کرنے کے باوجود وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ بلوچستان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگ رہا کہ خفیہ ادارے عدالت کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے۔ جو افراد بازیاب ہوئے ہیں ان کے بارے میں بھی نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کس ادارے کے پاس تھیاور کہاں سے ملے۔ لاپتا افراد کے لواحقین کی طرف سے بیانات ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاپتا گلزار مری کی بہن چیف جسٹس کے سامنے رو پڑی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ گلزار مری کو کل تک بازیاب کراکر پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایف سی کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔