لاپتہ افراد کیس، آئی جی ایف سی، آئی جی بلوچستان سپریم کورٹ میں پیش

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) بلوچستان کے تین لاپتہ افراد بازیاب نہ کرائے جاسکے جبکہ آئی جی ایف سی اورآئی جی بلوچستان سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ 95 فیصد لوگ ایف سی کو ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان ٹارگٹ کلنگ کیس کی سماعت کی۔ آئی جی ایف سی اورآئی جی بلوچستان عدالت میں پیش ہو گئے۔ چیف جسٹس نے ر یمارکس دیے کہ وہ صرف لاپتہ افراد کو بازیاب کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر وہ نہ ملے تو آئی جی ایف سی اور آئی جی بلوچستان کے آنے کا کیا فائدہ۔ صوبے میں 95 فیصد لوگ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایف سی کوذمہ دار ٹہرا رہے ہیں آئی جی ایف سی میجرجنرل عبید اللہ خٹک کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ایف سی اہلکاروں کا بھیس بدل کر لوگوں کو اٹھا تے ہیں۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی گئی مشکوک گاڑی پہچاننے سے انکار کر دیا۔