قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر ہرشخص کی پکڑ ہو گی، مسلم لیگ ن نے لاپتہ افراد کے معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھایا۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور چوہدری نثارعلی خان اسلام آباد کے ڈی چوک میں لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ میں متاثرین سے اظہار یکہتی کیلئے پہنچے۔ چوہدری نثارعلی کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا لمحہ فکریہ ہے۔