لاڑکانہ : ن لیگ کے کارکن نے خود کو آگ لگالی

khudsozi

khudsozi

مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کی آمد سے قبل جناح چوک پر مسلم لیگ نون کے ورکرز کو نظرانداز کئے جانے پر ایک کارکن نے احتجاجا خودسوزی کرلی جس میں وہ پچاس فیصد جھلس گیا۔ نثارشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف نے ہم پرانے کارکنوں کو نظرانداز کردیا ہے اوروہ کارکنوں کا احساس نہیں کرتے۔ خودسوزی کی اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی ضلع کے صدر ، صوبائی وزیر ایاز سومرو اور جنرل سیکریٹری عبدالفتاح بھٹو اسپتال پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر ایاز سومرو نے کہا کہ زخمی ہونے والے شخص کا تمام تر علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے گا اور ضرورت پڑی تو اسے کراچی بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔