لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے خود کو وزیر اعلی پنجاب کا معاون خصوصی ظاہر کرکے عوام کے پلاٹوں پر قبضہ کرنے والے نوسر باز کو گرفتار کر لیا۔شادباغ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ ان کے علاقے میں ایک شخص خود کو وزیر اعلی پنجاب کا معاون خصوصی ظاہر کرتا ہے اور لوگوں کو فون کرکے ڈرا دھمکا کر ان کی زمینوں پر قبضے کرتا ہے۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور ملزم میاں عرفان خالد کو رنگے ہاتھوں معصوم شہریوں کو فون کرکے ڈراتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ہونیو الے ملزم کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہے اور جلد رہا ہو جائے گا۔