لاہور(جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے لاہور ایئرپورٹ پر بورڈ انتظامیہ اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے شائقین کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی، چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف بھی نئی دہلی سے ٹیم کے ہمراہ آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے پاکستانی اوپنر ناصر جمشید اپنی ٹرافی بھارت میں ہی بھول آئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔