لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ساندہ میں کنویں میں گیس سے دم گھٹنے سے تین سگے بھائی جاں بحق، پولیس اور اہلیان علاقہ نے ہلاک ہونے والے تینوں بھائیوں کو چور قرار دے دیا۔لاہور کے علاقے ساندہ میں ملک امتیاز نامی شخص کے کھیتوں میں واقع کنویں میں تین بھائی صداقت،شہزاد اور راشد پراسرار طور پر ہلاک ہوئے ۔ پولیس اور اہلیان علاقہ کے مطابق صداقت نامی نوجوان سوکھے کنویں میں موجود پانی کی موٹر کی چوری کے نیت سے کنویں میں داخل ہوا جہاں دم گھٹنے سے وہ ہلاک ہو گیا بعدا زاں اسکے دو بھائی شہزاد اور راشد اسے بچانے کے لیے کنویں میں اترے تاہم وہ واپس نہ آسکے۔
ریسکیو نے تینوں بھائیوں کی لاشیں نکال کر مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں ۔پولیس کے مطابق کنواں سوکھا ہوا اور پرائیویٹ زمین پر تھا اس لیے امکان یہی ہے کہ تینوں بھائی چوری کی غرض سے کنویں میں اترنے کے باعث ہلاک ہوئے ۔ کنویں میں سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں۔