لاہور : (جیو ڈیسک) پندرہ روز سے احتجاج کرنیوالے ریلوے انجن شیڈ ملازمین کو جی ایم ریلوے نے مذاکرات کے لیے بلا لیا ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کل سے ریل کا پہیہ جام کر نے کی دھمکی دے دی۔
لاہور میں انجن شیڈ ملازمین اپنے تین نکاتی مطالبات کی منظوری کے لیے 15 روز سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ٹیکنکل الائنس کو بحال اسکیل اپ گریڈیشن اور تعطیل کے روز اوور ٹائم ادا کیا جائے۔ جی ایم ریلوے جنید قریشی کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر انجن شیڈ کے ملازمین نے احتجاج کے دوران کسی بھی گاڑی کا انجن نہیں روکا اور تمام انجن معمول کے مطابق روانہ کر دئیے۔