لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور پولیس نے خود کش حملوں کے ماسٹر مائنڈ قاری عظمت کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاری عظمت مون مارکیٹ آراے بازار جامعہ نعیمیہ اور بابو سابو کے خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
قاری عظمت ڈاکٹر ارشد کا قریبی ساتھی بتایا گیا ہے، قاری عظمت جہلم پیر چمبل سے حساس اداروں کے پانچ اہلکاروں کو بھی اغوا کرنے میں ملوث ہے۔ اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔