لاہور میں دو ہفتے قبل ڈکیتی کے دوران قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتول کی بیوی اور سی سی پی ا و کے محافظ اسکواڈ کا اہلکار ملوث نکلے۔ تھانہ فیکٹری ایریا لاہور کے علاقے میں اکیس دسمبر کی شب ناصر نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور اس کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ دوران تفتیش پولیس نے اس گتھی کو سلجھا لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ناصر کو اس کی بیوی نسیم بی بی نے اپنے دوست شاہد منظور کی مدد سے قتل کیا تھا ملزم شاہد منظور لاہور پولیس کے سربراہ کے محافظ اسکواڈ میں تعینات ہے۔