لاہور میں دواؤں کے ری ایکشن کی وجہ سے مزید دو مریضوں کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا ۔ اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے ستائیس گھروں میں صف ماتم بچھی ہے۔ ادویات اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ میو اور جناح اسپتال میں زیر علاج مزیددو مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، اسکینڈل کے حوالے سے حکومت نے روزانہ بریفنگ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ امراض قلب کے مریضوں کی چار ادویات کے استعمال سے گزشتہ روز 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ ہلاکتوں کے حوالے سے سب سے زیادہ شک کارڈیو ویسٹرن اور آئی سو بیٹ نامی دواں پر کیا جارہا ہے جو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے رجسٹرڈ مریضوں میں مفت تقسیم کی تھیں۔ غلط دواں نے ستائیس گھروں میں صف ماتم بچھا دی ہے۔