لاہور ریجن کے سی این جی اسٹیشن 3روز کے لیے بند

cng

cng

گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت لاہور ریجن کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تین روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔ گیس کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گیس لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعرات کی صبح چھ بجے تک بند کردی گئی ہے۔ گیس کی بندش پر صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
صارفین کہتے ہیں کہ انہیں گیس کی بندش کے دوران پٹرول پر گاڑیاں چلانی پڑتی ہیں جس کے باعث ان کا بجٹ شدید متاثر ہوتا ہے۔ دوسری جانب سی این جی اسٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس کے بحران پر قابو نہ پایا تو اربوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی یہ صنعت تباہ ہوجائے گی۔