لاہور : ( جیو ڈیست) گیس لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور بھر کے سی این جی اسٹیشن پر گیس تین دن کیلئے بند کردی گئی۔ گیس لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور،شیخوپورہ اور ساہیوال ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی صبح چھ بجے بند کردی گئی ہے۔ جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جمعرات کی صبح چھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے صارفین کا بجٹ شدید متاثر ہوا ہے۔ دوسری جانب سی این جی انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سی این جی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو اربوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی صنعت تباہ ہوجائے گی۔