لاہور(جیوڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سروس سٹرکچر نہ بنائے جانے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا ۔لاہور میں سروسز ہسپتال کے باہر ینگ ڈاکٹروں نے جیل روڈ پراحتجاج کرتے ہوئے دھر نا دیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عدالت نے پندرہ روز میں سروس سٹرکچر بنانے کا حکم دیا تھالیکن دو ماہ کا عر صہ گذر جانے کے باوجود کوئی پیشر فت نہیں ہو سکی۔
رحیم یارخان میں شیخ زید اسپتال کے ینگ ڈاکٹروں پرنسپل آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور ریلی بھی نکالی۔ ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ ہسپتال کے درجنوں ڈاکٹروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔