لاہور : سولہ سالہ لڑکی ڈینگی سے جاں بحق

dengue pakistan

dengue pakistan

لاہور میں 16سالہ لڑکی ڈینگی سے جاں بحق ہو گئی، جس کے بعد ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ لاہور کے علاقے اچھرہ کی رہائشی شائستہ گذشتہ چھ روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھی۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے علاج میں غفلت برتی گئی شائستہ دسویں جماعت کی طالبہ تھی لاہور میں روزانہ درجنوں نئے مریضوں کے اسپتال لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔