لاہور سے ریاض جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

pia airline

pia airline

لاہور (جیوڈیسک)لاہور سے ریاض جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔ ٹیک آف پوائنٹ پر اچانک خطرے کے الارم بجنے کی وجہ سے کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا دیئے۔ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 725کے طیارے بوئنگ747 میں ٹیک آف پوائنٹ پر طیارے میں خطرے کے الارم بجنے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا دیئے۔ طیارے میں سوار چار سو سے زائد مسافر محفوظ رہے، تین مسافروں کو معمولی سی چوٹیں آئیں ۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق مسافروں کو لاونج منتقل کرنے کے بعد پی آئی اے کی انجینیئرنگ ٹیم کو طلب کرلیا گیا تاہم ایک گھنٹے بعد طیارے کی خرابی کو درست کردیا گیا، انجینئرنگ ذرائع کے مطابق طیارے کے ہائیڈرولک اور ریڈار سسٹم نے اچانک کام چھوڑ دیا تھا۔ بعد سول ایوی ایشن کے ایئر وردیننس نے طیارے کو کلیئر قرار دیکر ریاض کیلئے روانگی کی اجازت دیدی۔