لاہور کے علاقے حسن ٹاؤن میں دواں کی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تین منزلہ فیکٹری مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے۔ سات افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جن میں کوئی بھی شدید زخمی نہں بتایا جا رہا۔ جبکہ پینتیس سے چالیس افراد کا ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔