لاہور : مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کی جمہوریت نے معاشرے کو طبقات میں تقسیم کردیا ہے لوگ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار قیمتی زمینوں کی الاٹمنٹ اور عام کے پیسوں سے عیش کر رہے ہیں جبکہ ملک کے اصل وارث عوام کو اپنی چھت تک نصیب نہیں آشیانہ ہاسنگ اسکیم کے حقداروں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پانچ سال بعد نہیں تو دس سال بعد ایسا وقت ضرور آئے گا جب عوامی حکومت لوگوں کو اپنی چھت فراہم کریگی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں غریبوں کے لیے پانچ لاکھ گھر بنائے لیکن مشرف نے وہ گھر کس کو دیئے کسی کو معلوم نہیں اور نہ ہی کسی نے پوچھا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات تک لاکھوں لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے وہ کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کے لیے تیار ہیں عوام انکا ساتھ دیں لوگ نکلیں وہ عوام کے پیچھے چلیں گے تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آشیانہ اسکیم کرپشن اور اقربا پروری سے پاک منصوبہ ہے اس اسکیم میں ایک گھر کی بھی سفارشی الاٹمنٹ ثابت ہو جائے وہ ہر طرح کی سزا کے لیے خود کو پیش کو کرینگے۔