لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے منہاج القرآن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والھ وسلم کے موقع پر عالمی میلاد کانفرنس کی اجازت دیدی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طاہر القادری کو 12 ربیع الاول کے موقع پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں عالمی میلاد النبی صلی اللہ علیہ والھ وسلم کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سپیشل برانچ نے بھی کانفرنس کی کلیئرنس نہیں دی۔ تاہم بعد میں این او سی جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ داری منہاج القرآن انتظامیہ پر ہو گی۔ دوسری جانب پولیس حکام نے عالمی میلاد کانفرنس کی سیکیورٹی کے لئے 6 سو اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔