لاہور (جیوڈیسک) بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں فیشن شو میں ملک کی معروف رقاصہ لکی علی نے بیلے ڈانس کر کے بھارتی صحافیوں اورزندہ دلان لاہور کے دل موہ لیے۔
لاہور پریس کلب کی دعوت پر آنے والے بھارتی صحافیوں کے وفد کے اعزاز میں پاک بھارت امن رنگ کے نام سے فیشن شو منعقد کیا گیاجس میں مختلف ماڈلز کی کیٹ واک کے علاوہ معروف رقاصہ لکی علی نے اپنے مخصوص انداز میں بیلے ڈانس پیش کیا جسے بھارتی مہمانوں اور حاضرین نے بے پناہ سراہا۔