لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں پیر کے روز مجموعی طور پر 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی واسا نے اپنے ایس او پی کے مطابق کام شروع کر دیا واسا کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہوگیا اورتمام ڈسپوزل اسٹیشن اور لفٹ سٹیشن چلا دیئے گئے تاکہ بارشی پانی کا فوری نکاس ممکن بنایاجا سکے۔ ارش شروع ہوتے ہی کمشنر لاہور جواد رفیق ملک واسا کنٹرل روم پہنچ گئے اور نکاسی آب کی مانیٹرنگ شروع کر دی۔ وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سٹاف آفیسر خواجہ عمران رضا بھی فیلڈ میں آ گئے اور نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے لاہور میں جاری بارش اور واسا کی کارکردگی کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ رپورٹ ایم این اے حمزہ شہباز شریف کو پیش کی ۔انھوں نے واسا کنٹرول روم پہنچ کر واسا کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے واسا کے عملہ کو ہدایت کی کہ تاجپورہ بی بلاک میں پیدا ہونے والے صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جائے۔