لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیو ورکرز خواتین ممتاز اور جہاں آرا نے لوہاری گیٹ میں ڈیوٹی کے دوران ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو دو افراد نے غصے میں آکر کر دونوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس پر علاقہ مکینوں نے 15 پر پولیس کو کال کر دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔