لاہور : نا معلوم افراد کی فائرنگ، وکیل عابد مقصود نقوی زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک)لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک وکیل کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق چالیس سالہ وکیل عابد مقصود نقوی اپنی گاڑی پر ہائیکورٹ کی طرف جا رہے تھے کہ فرید کورٹ ہاوس کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پیچھے سے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے بعد وکلا کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلووں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے۔زخمی کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔