لاہور(محمد بلال احمد بٹ) پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سعید الٰہی کے میڈیا ایڈوائزر اور ن لیگ کے راہنماء ناصر رمضان گجر نے پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنماء و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور نوجوان قائد مونس الٰہی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ن لیگ کی اہم شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔