لاہور : (جیو ڈیسک)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ نو جون کو پیش کیاجائے گا۔ اپوزیشن کا بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایسا کرتے ہوئے انہیں شرم محسوس کرنی چاہئے۔لاہور میں پنجاب ماحولیاتی ٹربیونل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ پر ہرجگہ اور ہر گھر میں احتجاج ہورہا ہے تو قومی اسمبلی میں احتجاج کوئی نئی بات نہیں ہے۔
لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو یکساں لاگو نہیں کیاجارہا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پنجاب میں جان بوجھ کر زیادہ ہے۔