وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نیکہا ہیکہ لاہور پنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام بس ریپڈ سسٹم متعارف کرادیا جائیگا۔ اس سلسلے میں برادر اسلامی ملک ترکی سے مدد لی جارہی ہے۔ وہ استنبول روانگی سے پہلے لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی اور ٹریفک سسٹم میں بھی ترکی کی مہارت سے استفادہ کیا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ترکی سے گہرے رشتے ہیں انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔