لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور میں ڈینگی وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد شہر میں مریضوں کی کل تعداد تین ہوگئی۔میو اسپتال لاہور میں سمن آباد ٹاون کے چوبیس سالہ محمد امریز اور داتا گنج بخش ٹاون کے عبدالمالک کا این ایس ون ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ محمد امریز میو اسپتال میں زیر علاج ہے لیکن اسپتال انتظامیہ رابطہ نہیں ہونے دے رہی اور ڈینگی کے تصدیق میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اس سال تین نئے ڈینگی کی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سو سے زائد مشتبہ کیسز مختلف اسپتالوں میں آ چکے ہیں۔