لاہور :کرنٹ لگنے سے چھ مزدور ہلاک

lahore

lahore

لاہور میں کرنٹ لگنے سے چھ مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعے کی شام نشتر کالونی میں پلاسٹک اسئپرپارٹس بنانے والی ایک فیکٹری میں ٹرک سے کرین کے ذریعے نئی مشینری کو اتارنے کے لیے فیکٹری میں موجود سلائیڈ کو اتارنے کے لیے کرین اور فیکٹری کے مزدوروں کے ذریعے اسے ہٹایا جارہا تھا کہ اس دوران سلائیڈ فیکٹری کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی مین تاروں سے چھو گئی جس سے اس میں کرنٹ آنے سے چھ مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں رزاق، اعجاز، ذوالفقار، عظمان، صابر اورآصف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں طارق ، شعیب اور اللہ رکھا شامل ہیں۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین فوری طور پر ہسپتال پہنچے جہاں سے وہ اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر چلے گئے۔ پولیس کا کہناہے کہ فیکٹری مالک کی کوتاہی اور لاپرواہی پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔