لاہور کی حبریں 20.01.2013

وزیر اعلیٰ پنجاب کاایبٹ روڈ پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

لاہور (جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ایبٹ روڈ پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ـاپنے تعزیتی پیغام میںوزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کویہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا معروف اداکار سہیل احمد اظہار تعزیت
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے معروف اداکار اور دنیا نیوز کے پروگرام حسب حال کے میزبان سہیل احمد (عزیزی) کی والدہ اور سینئر صحافی ذوالقرنین شیخ کے والد کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہباز شریف کامعروف فنکارسہیل احمد کی والدہ اور ذو القرنین شیخ کے والدکے انتقال پر
اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے معروف فنکار سہیل احمد کی والدہ اور سینئر رپورٹر ذو القرنین شیخ کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ـاپنے علیحدہ علیحد ہ تعزیتی پیغامات میںانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کویہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی اور FIEDMC کے مابین باہمی تعاون پر اتفاق
لاہور (جی پی آئی) ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے چیئرمین سعادت ایس چیمہ نے گذشتہ روز فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (FIEDMC) کے چیئرمین خواجہ عاصم خورشید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر FIEDMC کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی نے چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی سعادت چیمہ کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی FIEDMC پراجیکٹ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ دونوں اداروں کے سربراہوں نے EPZA اور FIEDMC کے درمیان باہمی تعاون پر مکمل اتفاق کا اظہار کیا اور یہ بھی فیصلہ کیا کہ اس حوالے سے جلد ہی ایک MOU مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ سعادت ایس چیمہ اور خواجہ عاصم خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کی باہمی کوششوں سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ اور عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ چیئرمین FIEDMC نے EPZA کے دفتر کے قیام کیلئے جگہ دینے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین EPZA نے خواجہ عاصم خورشید کو کراچی آنے کی دعوت بھی دی جسے چیئرمین FIEDMC نے قبول کر لیا۔ محمد سعادت صادق چیمہ نے FIEDMC ایم تھری انڈسٹریل سٹی کا بھی دورہ کیا اور انڈسٹریل سٹی میں پہلا پودا لگا کر شجر کاری کا افتتاح کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے لیاقت بلوچ ، مولانا فضل الرحمن و دیگر رہنمائوں کا خطاب
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنر ل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قاضی حسین احمد مرحوم کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم قائد اور مدبر سے محروم ہوگئی ہے۔ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے اور ایک طویل مدتی ٹیکوکریٹ حکومت مسلط کرنے کے لئے اسلام آبادمیں دھرنے کا ڈرامہ رچایاگیاتھا۔جس کو جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہوکرناکام بنادیاتاہم اُنہوںنے خبردار کیاکہ اب بھی پس پردہ قوتیں جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔جنہیں ناکام بنانے کے لئے جماعت اسلامی نے ملک میں جمہوریت کی حفاظت اور بروقت عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے نشترہال پشاور میں جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیراہتمام قاضی حسین احمد مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔جے یو آئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان ،قاضی حسین احمد مرحوم کے فرزند آصف لقمان قاضی ،وفاقی وزیر ریلوے اور اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلو ر،مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماسلیم سیف اللہ،قبائلی ایم این اے منیر خان اورکزئی ،جے یو آئی (س) کے صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ،جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید ،معروف عالم دین شیخ الطاف الرحمان ،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر حکیم عبدالوحید ،اسلامی تحریک کے رہنما علامہ رمضان توقیر ،سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر مجیب الرحمان ،جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری حمد اللہ جان ،اقلیتی رہنما پرویز مسیح اور صادق حسین احمد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔جماعت اسلامی
کے مرکزی جنر ل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم نے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار اداکیااور ملی یکجہتی کونسل کا قیام اُن کی شبانہ روز محنت اور جدوجہدکا نتیجہ ہے۔اُنہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازاتھا۔اور وہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکیں اُنہیں اپنا قائد اور رہنما سمجھتی تھیں۔اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی وفات پر دنیا بھر میں کی اسلامی تحریکوں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے گہرے رنج اور دُکھ کا اظہار کیا۔اُنہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم اور پروفیسرعبدالغفور احمد مرحوم مختصر عرصے میں ہم سے جدا ہوگئے ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ یہ دونوں شخصیات جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کی سوچ اور فکر کے حقیقی ترجمان تھے اور ان دونوں شخصیات نے وطن عزیز میں اسلامی نظام کے قیام اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی تھیں۔جے یوآئی (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم ہمیشہ قدر مشترک اور مدد مشترک کی بات کیا کرتے تھے۔اُنہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم کی کمی اب شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔قاضی حسین احمد کبھی مایوس نہیں ہوئے تھے۔وہ ایک حساس اور سنجیدہ شخصیت تھے۔اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے انتہائی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔سابق وفاقی وزیر اور اے این پی کے مرکزی رہنماغلام احمد بلورنے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم کی وفات سے پیداہونیولاخلاء کبھی بھی پُر نہیں ہوگا۔اُنہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم ایک جدوجہد کا نام ہے۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی ایم این اے منیر خان اورکرزئی نے کہاکہ قبائلی عوام کے حقوق کے لئے قاضی حسین احمد مرحوم کی جدوجہد کو قبائل سلام پیش کرتے ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد ایک بہاد ر اور دوراندیش رہنماتھے۔مسلم لیگ ہم خیال کے مرکزی رہنماسلیم سیف اللہ خان نے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم ایک عظیم لیڈر اور قائد تھے۔اور اُ ن کی وفات سے پورا ملک بلکہ عالم اسلام دُکھی ہے۔اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے لئے قاضی حسین احمد مرحوم کی جدوجہد کو مدتوں یادرکھاجائیگا۔اقلیتی رہنما اور سابق ایم این اے پرویز
مسیح نے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم نے ہمیشہ وطن عزیزمیں اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔اور ملک بھر کی اقلیتی برادری میں بے حد مقبول تھے۔جے یوآئی (س) کے صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ قاضی حسین احمد مرحوم نے اس خطے میں امریکہ کے استعماری عزائم کے خلاف ایک مضبوط دیوارتھے۔ اور وہ ملک سے امریکی مداخلت کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ممتاز عالم دین شیخ الطاف الرحمان نے کہا کہ قاضی حسین احمد مرحوم امت مسلمہ کا انتہائی قیمتی اثاثہ تھے۔قاضی حسین احمد مرحوم کے فرزند آصف لقمان قاضی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم نے کم وبیش 50سال اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے جدوجہد کی ۔اُنہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کوشاں رہے۔وہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان محبت اور اخوت کا رشتہ استوار کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہے۔اُنہوںنے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم کا پیغام انسانیت سے محبت کا پیغام تھا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر حکیم عبدالوحید اور ضلعی امیر بحراللہ خان نے بھی خطاب کیا۔تعزیتی ریفرنس کے موقع پر جماعت اسلامی فاٹاکے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم قبائل سے ٹوٹ کر محبت کرتے تھے۔اُنہوںنے اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔قرارداد میں سانحہ باڑہ خیبرایجنسی کی اعلیٰ سطحی جوڈیشنل انکوائری کرانے فاٹا اور پاٹا میں فوجی آپریشن فی الفور بند کرنے اور سانحہ خیبرایجنسی میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 50لاکھ روپے معاوضہ اداکیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمت یار کا قاضی حسین احمد کی وفات پر تعزیتی پیغام
لاہور (جی پی آئی)حزب اسلامی افغانستان کے امیر اور نیٹو امریکی افواج کے خلاف تحریک مزاحمت کے قائد انجینئر گلبدین حکمت یار نے کہاہے کہ اس وقت جبکہ عالمی حالات وواقعات کے تناظر میں امت مسلمہ کو قاضی حسین احمد جیسے مومن،پرعزم ،باہمت اور مدبر قائد کی سخت ضرورت تھی۔ان کی وفات کا سانحہ ہوا۔اللہ تعالیٰ سے
دُعا ہے کہ ان کے خلاء کو اپنے فضل وکرم سے ایسے مجاہد شخصیتوں کے ذریعے سے پُرکرے جن کی زندگی کا مقصد وہدف اسلامی نظام کا قیام اور اسلامی اُمت کی منتشر حیثیت کو یکجاکرکے اسلامی عظمت رفتہ کی بحالی ہو۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہاراُنہوںنے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن کے نام ایک تحریری پیغام میں کیا۔انجینئر گلبدین حکمت یارنے کہاہے کہ کفر کی طاقتوں نے آج امت مسلمہ کو جن مشکلات سے دوچار کیا ہے اور چیلنجز کے خلاف ایک مشترکہ محاذ کھول دیا ہے پوری دنیا میں مسلمانوںاور اسلامی ممالک کے خلاف جنگ جاری ہے۔افغانستان ،عراق،فلسطین،کشمیر،ایشیا،افریقہ اوریورپ کے جن کونوں اور علاقوں میں جنگ جاری ہے اس میں مسلمان مارے جارہے ہیں ان کا خون بہایا جارہاہے ان کے گھر مسمار کئے جارہے ہیں۔اور مسلمانوں کے وسائل کو لوٹا اور قبضہ کیا جارہاہے۔نیز ان پر غیر وں کی مرضی کے نظام اور حکمران مسلط کئے جارہے ہیں۔ان مشکل حالات میں امت مسلمہ کو پہلے سے کہیں زیادہ مرحوم قاضی حسین احمد صاحب جیسے مجاہد اور اولوالعزم رہنمائوں کی ضرورت ہے۔اُنہوںنے کہاکہ اسلامی امت کے اتحاد اور مسلمانون کی عزت وعظمت رفتہ کی بحالی کے لئے قاضی حسین احمد جو ادھورے خواب اپنے ساتھ لے گئے ہی لیکن اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم خواب وارمان کو اپنے عظیم فضل وعنایت اور کرم سے پوراکرے گا۔پیغام میں کہا گیاہے امیر جماعت اسلامی ان کی پارٹی اور مرحوم قاضی صاحب کے اہل خانہ اور ان سے وابستہ تمام لوگوں کے ساتھ اس غم ودُکھ میں برابر کی شرکت اور اللہ تعالیٰ سے ان کی بلندی درجات کی دُعاکی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم چلا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگادیئے ہیں:ترجمان
لاہور(جی پی آئی)محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تسلی بخش
انتظامات موجود ہیں اورجن علاقوںسے خسرہ کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں ان متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی (Mop up Campaign) مہم چلا کر بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگادئیے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ سندھ میں خسرہ کی وباء پھوٹنے کے فوراً بعد محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ سندھ اوربلوچستان سے ملحقہ اضلاع میں یونین کونسل تک حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم چلا کر بچوں کی ویکسنیشن کردی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک خسرہ کے 1408 کیسز سامنے آئے ہیں اورخسرہ سے مشتبہ ہلاکتوں کی تعداد7ہے جن میں سے ایک گوجرانوالہ ایک قصور جبکہ 5کا تعلق راجن پور سے تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ضلع لیہ میں گذشتہ روز4بچے نمونیہ کے مرض کی وجہ سے ہلا ک ہوئے اور لیہ میں خسرہ سے کسی بچے کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم ای ڈی او صحت لیہ نے خصوصی میڈیکل ٹیمیں جن میں چائلڈ سپیشلسٹ بھی شامل تھے ،متاثرہ علاقے میں بھیج کر بچوں کا خصوصی علاج معالجہ شروع کردیا ہے ان ٹیموں نے بخار اوراسہال میں مبتلا150بچوں کا علاج کیا اور300سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے۔دریں اثناء ای ڈی او صحت لیہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لیہ میں خسرہ کے علاج کے انتظامات مکمل ہیں تاہم ہسپتال میں خسرہ کا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
کسی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں بات چیت ہو گی:سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ انتخابات کے اعلان کے بعد ہی کسی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں بات چیت ہو گی ۔تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا کئی ایشوز پر موقف یکساں ہے ۔اس لحاظ سے وہ ہمارے قریب ہیں۔طاہر القادری کے لانگ مارچ کا اختتام جس بھونڈے طریقے سے ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔اپوزیشن جماعتو ں کو عوامی مسائل کے حوالے
سے بھی ایک موقف پر اتحا دویکجہتی کامظاہرہ کرنا چاہیے۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل سید منور حسن نے مرکز تعلیم و تحقیق کے شعبہ تخصص فی الفقہ و الافتاء کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹرامور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز منتظم اعلی جمیعت طلبہ عربیہ مولانا محمود بشیر مدیر ادارہ ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمان مولانا جاوید قصوری میاں محمد اسلم اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔سیدمنور حسن نے کہا کہ علم وتحقیق کے میدان میں بہت سے حوالوں اور پہلوئوں سے تحقیق کی ضرورت ہے۔اس ادارے کاکچھ عرصہ پہلے سوچا گیا تھا الحمد للہ کہ اب مثبت اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔یہ سب اخلاص اور محنت کا نتیجہ ہے۔ اس پرمرکز تعلیم و تحقیق کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ا نہو ںنے کہا کہ آج کا کفر پوری طاقت سے اسلام اور مسلمانوں پر حملہ آور ہے۔وہ عسکری تہذیبی اور ثقافتی ہر پہلو سے مسلمانوں کو زیر کرنا چاہتا ہے۔دنیا میں امریکی استعمار کے بنائے ہوئے قلعے مسمار ہو رہے ہیں۔عالم عرب میں ہونے والی تبدیلوں کے اثرات پوری دنیا میں ظاہر ہو رہے ہیں۔عالم عرب کی بہار آگے چلے گی۔سید منور حسن نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان آج کے طاغوت کی چالوں کو سمجھیں اور اپنی قیادت کے انتخاب کے موقع پر صحیح فیصلہ کریں ۔ ہمارے دیندارلوگ بھی اپنا وزن اور ووٹ سیکولر اور موقع پرستوں کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں۔اس روش کو اب بدلنا ہوگا تب ہی حقیقی تبدیلی آسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جدید علوم سے آراستہ کرکے دہشت گردی، غربت اور جہالت کے اندھیرے دور کئے جاسکتے ہیں،شہباز شریف
لاہور (جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک سے دہشت گردی، انتہاپسندی، غربت، بیروزگاری اور
جہالت کے اندھیرے دور کئے جاسکتے ہیں۔ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے اپنے وسائل نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر صرف کئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ اور ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے۔ صوبے بھر کے 4 ہزار سے زائد سکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام، ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم سے نوجوان عالمی سطح پر نت نئی ایجادات اور جدید علوم سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ ملک کی تاریخ کی پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے کام شروع کردیا ہے اور اس یونیورسٹی کے قیام سے جدید تعلیم و تحقیق کو فروغ ملے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، مہنگائی اور دیگر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ صوبے سے اقرباء پروری، سفارش، دھونس دھاندلی کا خاتمہ، گڈگورننس، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ،پونے پانچ سالہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال ہے۔ تھرڈ پارٹی آڈٹ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا گیاہے۔ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا ہے اور مختلف فلاحی منصوبے شروع کئے گئے ہیںجن کے ثمرات عام افراد تک پہنچ رہے ہیںاوران کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اور ہم سچے جذبے سے اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے محروم معیشت طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے اور وسائل تک عام آدمی کی رسائی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ آشیانہ ہائوسنگ پراجیکٹ، کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم کیلئے دانش سکولز کا قیام، ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، انٹرن شپ پروگرام، ہونہار اور ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ، گرین ٹریکٹر سکیم ، خود روزگار سکیم جیسے فلاحی منصوبوں سے بڑی تعداد میں عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کی تاریخ کاسب سے منفرد منصوبہ میٹرو بس پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ باشعور عوام کو سبز باغ دکھا کر قائل کرنے کا دور گزر چکا ہے۔ عوام نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے کہ انہیں جمہوری حکومت کے ثمرات سے کن لوگوں نے محروم
رکھا۔ آج شہریوں کو ضرورت کے مطابق بجلی میسر ہے نہ گیس۔ مسلم لیگ (ن) کا مقصد کبھی حصول اقتدار نہیں رہا بلکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی لوٹ مار اور کرپشن کی داستانیں زبان زدِعام ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔عوام کرپٹ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور اس سے جلدچھٹکارا چاہتے ہیں۔ ملک نئے انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے اور عوام ووٹوں کے ذریعے باصلاحیت، مخلص، ایماندار اور دیانتدار قیادت سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے موقع دیا تو محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلا کر اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ملک کو صحیح معنوں میں اقبال اور قائد کا پاکستان بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کوئی شعبدہ بازی نہیں چلی گی:میاں محمد آصف
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکر ٹری اطلا عات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کوئی شعبدہ بازی نہیں چلی گی’پاکستان کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور چوروں اور لیٹروں کو نہیں عوام سے ہمدردی رکھنے والے ایماندار لوگوں کو ہی ووٹ دینگے ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں سابق ناظم میاں وحید اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پانچ سالوں میں جتنی کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روز گاری کی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی اسی وجہ سے پی آئی اے ‘ریلوے سمیت تمام ادارے تباہی کا شکار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جو مر ضی کر لے پاکستان کے عوام انکے جھانسوں میں نہیں آئینگے اور آئندہ انتخابات میں نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ انکے اتحادیوں کو بھی مسترد کر دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کو کوئی غیر آئینی نہیں بلکہ صرف عوام کے ووٹ سے ہی تبدیلی کا راستہ نکلتا ہے اور عام انتخابات میں یقینا عوام اپنے ووٹ کا صیح استعمال کر ینگے جس سے قوم کو نہ صرف لیٹروں سے نجات ملے گی بلکہ ملک میں تر قی وخوشخالی
آئیگی اور ملک بھی مضبوط ہو سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف اور بروقت انتخابات ضروری ہیں قوم کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کر یگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔