لاہور : (جیو ڈیسک) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن آج لاہور میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے گیس ریٹس میں اضافے کے خلاف اجلاس میں شرکت کرے گی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس ریٹ میں اضافے کیلئے اوگرا میں درخواست دی ہوئی ہے جس کی سماعت آج کے اجلاس میں کی جائے گی۔
اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے مرکز ی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ تمام ضابطہ کار کو بالا طاق رکھ کر سی این جی کے لئے گیس کی قیمتوں میں جو غیر قانونی اور بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے اس کو فوری طور پر واپس لے اور اوگرا کو ایک آزاد و خود مختار ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر کام کرنے دے۔