لاہور: (جیو ڈیسک) لاہور ، شیخوپورہ اور ساہیوال ریجن کے سی این جی اسٹیشن تین روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔ سی این جی کی بندش سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گیس کی ہفتہ وار بندش کے سلسلے میں لاہور ،شیخوپورہ اور ساہیوال ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشن پیر کی صبح چھ بجے سے جمعرات کی صبح چھ بجے تک بند رہتے ہیں جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے تین روز گیس کی جگہ گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے جس سے ان کا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب سی این جی کی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہ کیے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔