لبنان(جیوڈیسک) حزب اللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو تل ابیب پر راکٹوں کی بارش کر دی جائے گی۔
یوم عاشور پر لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصراللہ کا کہنا تھا اسرائیل حماس کی جانب سے داغے گئے چند راکٹوں سے ہی ڈر گیا یہ سوچا جائے کہ جب اسرائیل پر ہزاروں راکٹ گریں گے تو کیا ہو گا۔
انہوں نے کہا اسرائیل کو لبنان پر حملے سے پہلے اس کے نتائج پر ضرور غور کر لینا چاہئے۔