لندن اولمپکس: بھارتی پہلوان فائنل میں

olympics 2012

olympics 2012

سشیل کمار نے کامن ویلتھ کھیلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا

لندن میں جاری اولمپکس میں بھارتی پہلوان سشیل کمار فری سٹائل کشتی کی چھیاسٹھ کلوگرام درجہ بندی کے فائنل میں پہنچ گئے۔
فائنل میچ اتوار کو کھیلا جا رہا ہے جس میں ان کا مقابلہ جاپان کے پہلوان یونیمتزو تاتسہورو سے ہوگا۔
انہوں نے سیمی فائنل میں قزاقستان کے اے ٹناٹورا کو ہرایا ہے۔
سشیل کمار نے فری سٹائل کشتی کے چھیاسٹھ کلوگرام درجہ بندی کے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔
سٹیڈیم میں موجود نامہ نگار کے مطابق جیت کے بعد سٹیدیم میں بھارتی شائقین کے درمیان خوشی کی لہر دروڑ گئی۔سیمی فائنل میں فتح کے بعد سشیل کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وہ اس جیت کو اپنے والدین اور اپنے گرو کے نام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
چار برس قبل بیجنگ اولمپکس میں سشیل کمار نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا جس کے بعد سشیل کمار کشتی کے سٹار پہلوان بن گئے تھے۔اولمپکس کے لیے لندن روانہ ہونے سے پہلے بات چیت میں سشیل کمار نے کہا میں اپنے گرو ستپال جی کا خواب پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ انہوں نے مجھے اولمپکس میں میڈل جیتنے کا خواب دیکھا ہے اور اس کے لیے اپنے دن رات ایک کردیے ہیں۔