ایران : (جیو ڈیسک) ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ لندن میں ہونے والے گرمائی اولمپکس دیکھنا چاہتے ہیں تاہم برطانوی حکام اس ضمن میں انہیں لندن آنے کی اجازت دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے لندن اولمپکس دیکھنے کے خواہاں ہیں تاہم ہمارے حریف نہیں چاہتے کہ ایرانی اتھلیٹس کی ٹیم تمغے جیتے۔
واضح رہے کہ ایران پر ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دباوڈالنے کیلئے یورپی ممالک میں سے برطانیہ نے سب سے پہلے ایرانی سنٹرل بنک پر عائد پابندی عائد کی تھیں جبکہ نومبر 2011 کے حملہ کے بعد برطانیہ نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بھی بند کردیا تھا۔