لندن (جیوڈیسک) چین کی سائیکلینگ ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی پر اولمپک انتظامیہ نے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ چینی ایٹھلیٹس، لندن اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ میں تو سب سے آگے تھے ہی جرمانہ دینے میں بھی انھوں نے پہل کردی۔
چینی سائیکلنگ ٹیم نے اپنے جیت کے نشے میں وقت سے پہلے ہی دے دیا بیان، کہنے لگے کہ اس بار ان کی ٹیم ہی جیتے گی۔ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ محنت کی بنیاد پر وہ اتنا تو فیصلہ کرہی سکتے ہیں۔ اس بات پر اولمپک انتظامیہ نے چینی سائیکلنگ ٹیم کو دوسو سوئس فرینک کا جرمانہ عائد کردیا اور کہا کہ مقابلہ ختم ہونے سے پہلے ایسا بیان قانون کی خلاف ورزی ہے۔