لندن اولمپکس (جیوڈیسک) عالمی مقابلوں میں چین نے میڈلز کا ڈھیر لگادیا اور بدستور سرفہرست ہے، امریکا دوسری اور میزبان برطانیہ تیسرے پوزیشن سنبھالے ہیں۔لندن اولمپکس کے 13 ویں روز مینز کینوئی ڈبلز میں جرمنی کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ مینز کائیک فور کے فائنل میں اسٹریلیا فاتح ٹھہرا۔ مینز کائیک سنگلز میں ہنگری کی کوزک نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ وومن کائیک ڈبلز میں جرمنی کی ٹیم نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ سوئمنگ کے وومن مقابلوں میں ہنگری کی رسٹو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین فٹبال مقابلوں میں کینیڈا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
خواتین باکسنگ کی 60 کلو گرام کیٹگری میں آئرلینڈ کی عالمی چیمپئن کیٹی ٹیلیر نے پہلا اولمپکس گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویمن باکسنگ 75 کے جی کیٹگری میں امریکا کی کیلرسیا شیلڈ نے طلائی تمغہ جیتا۔ ویمن والی بال میں امریکا نے جنوبی کوریا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ خواتین کی 56 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کی ساری یوشیڈا نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ مردوں کے 800 میٹر ریس میں کینیا کے رودیشا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ کینیا کے اتھلیٹ نے عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے 1 منٹ 40 اعشاریہ 91 سیکنڈ میں طے کی۔