لندن اولمپکس میں آج 16 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوگا

olympics

olympics

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس میں آج 16 طلائی تمغوں کے لیے کھلاڑی میدان میں اتریں گے ۔ میڈلز کی دوڑمیں چین 34 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ امریکا 30 کے ساتھ دوسرے جبکہ میزبان برطانیہ 22 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ لند ن میں جاری کھیلوں کے عالمی مقابلے میں آج سولہ گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو گا جن میں ایتھلیٹکس کے مینز 110 میٹر ہرڈلز ، ویمنز لانگ جمپ ، ویمنز 400 میٹر ہرڈلز اور 200 میٹر ریس کے فائنل مقابلے ہونگے۔ ویمنز بیچ والی بال ایونٹ میں طلائی ، چاندی اور برانز میڈلز کا فیصلہ ہو گا۔باکسنگ کی ویمنز فلائی 51 ، 60 اور 75 کلوگرام کیٹیگری ایونٹس کے سیمی فائنل آج ہونگے۔

بوٹنگ کے کانو سپرنٹ ایونٹ میں مرد اور خواتین مقابلوں کے فائنلز ہونگے۔گھڑسواری کے انفرادی جمپنگ فائنل بھی آج ہی شیڈول ہے سیلنگ کے علاوہ ٹیبل ٹینس کے مینز ایونٹ فائنلز ہونگے۔تائیکوانڈو کی مینز اور ویمنز مقابلولوں میں تینوں تمغوں کا فیصلہ ہو گا۔ریسلنگ میں بھی ریسلرز 48 اور 63 کیٹیگری میں خواتین میدان میں اتریں گی ۔

گرینڈ ایونٹ میں چین اور امریکا کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ چین کا 34 طلائی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ امریکا کی 30 گولڈ میڈلز کیساتھ دوسری اور میزبان برطانیہ کی 22 میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے