لندن اولمپکس میں نیوزی لینڈ نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

Cohen and Sullivan

Cohen and Sullivan

لندن(جیوڈیسک)نیوزی لینڈ نے بھی طلائی تمغوں کی دوڑ میں اپنا نام شامل کرلیا، مینز ڈبلز اسکلز روئنگ ایونٹ میں کیوی ٹیم نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ مینز ڈبلز اسکلز روئنگ کے فائنل میں بارہ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوا، نیتھن کوہن اور جوزف سولیوان پر مشتمل کیوی ٹیم نے مقررہ فاصلہ چھ منٹ اکتیس اعشاریہ چھ سات سیکنڈ میں طے کرکے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

اطالوی ٹیم تیرہ سکینڈ کے فرق سے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی،سلوانیا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ میڈلز ٹیبل میں نیوزی لینڈ نے ایک گولڈ اور دو برانز تمغے شامل ہیں۔