لندن اولمپکس، میچ جان بوجھ کر ہارنے پر کھلاڑیوں کو وارننگ

london olympic

london olympic

لندن(جیوڈیسک)ہر کھلاڑی میدان میں جیتنے کے لیے اترتا ہے،، لیکن لندن اولمپکس میں کچھ مقابلے ایسے ہوئے جس میں کھلاڑیوں نے ہارنے کی بھرپور کوشش کی۔بیڈمنٹن کی عالمی فیڈریشن نے لندن میں جاری اولمپکس مقابلوں میں شریک آٹھ خواتین کھلاڑیوں پر میچ جیتنے کی بھرپور کوشش نہ کرنے پر انضباطی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔یہ تمام کھلاڑی ڈبلز مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں ، ان میں سے دو جوڑیوں کا تعلق جنوبی کوریا، ایک کا چین اور ایک کا انڈونیشیا سے ہے۔

چین کی یو ئینگ اور وانگ زیالی اور جنوبی کوریا کی جونگ کیونک یون اور کم ہانا پر دلجمعی سے نہ کھیلنے کا الزام اولمپکس میں ان کے میچ میں تماشائیوں کی شدید ہوٹنگ کے بعد لگایا گیا۔اس میچ میں سب سے لمبی ریلی صرف چار شاٹس پر مشتمل تھی ۔میچ کے دوران ریفری نے ایک مرتبہ کورٹ پر آ کر کھلاڑیوں کو وارننگ بھی دی ۔ دونوں ٹیمیں اس میچ سے پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھیں ۔ وہ یہ میچ ہار کر کوارٹر فائنل میں آسان حریف کا سامنا کرنے کی خواہشمند تھیں۔