لندن : شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

Princess Kate middleton

Princess Kate middleton

لندن(جیوڈیسک)برطانوی شاہی خاندان کی بہو شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔برطانوی شہزادے ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن امید سے ہیں، طبیعت خراب ہونے پر کیٹ کو لندن کے کنگ ایڈورڈ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ اسپتال کا نرسنگ اسٹاف کیٹ کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے ایک اور ننھے چشم و چراغ کی آمد اگلے سال کے وسط تک متوقع ہے۔

شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق یہ خبر سن کر شہزادہ ولیم سمیت پورا شاہی خاندان بہت خوش ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگر بیٹا ہوا تو اس کا نام چارلس اگر بیٹی ہوئی تو اس کا نام ڈیانا رکھا جائے گا۔ دوسری جانب کیٹ مڈلٹن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبر سن کر لندن کے شہری بھی بہت پر جوش ہیں۔ شہریوں نے شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ان کے ہاں متوقع نئے مہمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔