لندن فیشن ویک (جیوڈیسک) لندن فیشن ویک میں دمکتے چہروں اور دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ رنگ و نور کا سلسلہ جاری ہے۔موسم بہار اور موسم گرما دو ہزار بارہ کے لیے جہاں ماڈلز نے ریمپ پر قوس و قزح کے رنگوں سے مزین نفیس اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی وہیں لیدر سے تیار کردہ ہلکے رنگوں، منفرد اچھوتے ڈیزائنز اور دلکش پرنٹس والے میلبوری ہینڈ بیگز بھی ماڈلز کے ہاتھوں میں ایک خوبصورت اضافہ تھے، لندن فیشن ویک میں شوبز اور اسپورٹس اسٹارز کی آمد نے اسکی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے ہیں۔
گذشتہ روز ہونیوالے اس شو میں ریمپ پر ماڈلز اور ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پہنچی سنگر لینا ڈیل رے اور ماڈل اور پریزنٹرز ایلکسا چنگ، کیٹ موس سمیت ہالی ووڈ اداکارہ ریبیکا ہال بھی اس خوبصورت ایونٹ میں موجودہ تھیں، چیف ڈیزائنر ایما ہل کی تخلیق کردہ میلبوری ملبوسات اور ہینڈ بیگز کو شائقین نے پسندیدگی کے اعزاز سے نوازا۔